دہلیسوشیل میڈیا

دلہن کوگود میں اُٹھاتے ہوئے دولہا سیڑھیوں پرگرپڑا، ویڈیووائرل

اسٹیج سے اترتے ہوئے سیڑھیوں پر دولہے کا توازن کھوگیا اور دلہن کے ساتھ وہ بھی زوردار جھٹکے سے نیچے گرگیا۔ اچھی بات یہ ہےکہ گرنے کے بعد بھی وہ دلہن کونہیں چھوڑتا ہے۔ وہ دلہن کوگود میں لیکرگرتا ہے تاکہ اُسے کوئی چوٹ نہ پہنچے۔

نئی دہلی: شادیوں  میں غلطیاں عام بات ہے۔ حالانکہ بعض اوقات کچھ غلطیاں اتنی مضحکہ خیز ہوتی ہیں کہ سوشل میڈیا  پر وائرل ہونے میں وقت  نہیں لگتا۔ ایسی ہی ایک مزاحیہ ویڈیو اس وقت سوشل  میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

یہ ایک شادی کی ویڈیو ہے، جوانٹرنیٹ پروائرل ہورہی ہے اور لوگ اُسے خوشی سے دیکھ رہے ہیں۔ اس ویڈیوپر لوگ اپنا اظہارخیال بھی ظاہر کررہے ہیں۔ ویڈیو کو انسٹا پیج سے شیئر کیاگیا ہے جس کانام simpleweddings ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن کو گود میں اُٹھاکر اسٹیج سے نیچے آرہا ہے۔ دلہن نے بہت بھاری لہنگا پہنا ہوا ہے جس کی وجہ سے لڑکا اپنی دلہن کا وزن نہیں سنبھال پارہاہے۔

https://www.instagram.com/reel/Co85trNpCzQ/?utm_source=ig_web_copy_link

اسٹیج سے اترتے ہوئے سیڑھیوں پر دولہے کا توازن کھوگیا اور دلہن کے ساتھ وہ بھی زوردار جھٹکے سے نیچے گرگیا۔ اچھی بات یہ ہےکہ گرنے کے بعد بھی وہ دلہن کونہیں چھوڑتا ہے۔ وہ دلہن کوگود میں لیکرگرتا ہے تاکہ اُسے  کوئی چوٹ نہ پہنچے۔

سیڑھیوں پر گرنے کےبعد دولہا بھی ایسا کام کرتا ہے جسے دیکھ وہاں پرموجود لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ دراصل دولہا دلہن کےساتھ گرنے کےبعد وہ دلہن کو بوسہ دیتا ہے۔

اس ویڈیو کے منظرعام پرآنے کےبعد لوگوں نے اظہار خیال ظاہرکرنا شروع کردیاہے۔ ویڈیوپرتبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا  کہ کوئی کام زبردستی نہیں  کرنا چاہئے تو ایک اور نے لکھا ’’ بیڑا غرق ہوگیا ۔ اگرجم چلاجاتا تو ایسا نہ ہوتا۔’’

ایک صارف نے ویڈیوپرتبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ  لائف پارٹنرہوتوایسا۔ دوسری جانب لوگوں کا کہنا ہےکہ  اپنی توہین محسوس نہ کرنے کیلئے دولہے نے گرکردلہن کو بوسہ دیا۔