جرائم و حادثات

سکریٹریٹ کا ملازم سڑک حادثہ میں ہلاک،30 دنوں میں ہونے والی تھی شادی

کمارکی حال ہی میں اناکاپلی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے منگنی ہوئی۔ دونوں خاندانوں نے اس ماہ کی 28 تاریخ کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

حیدرآباد: سکریٹریٹ کا ایک ملازم جس کی28اگست کو شادی ہونے والی تھی، سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ سے شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے وائی ایس آرکڑپہ ضلع کے 31سالہ ویرانجیا کمار 2019 سے ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ میں سکریٹری کے طور پرکام کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

 کمارکی حال ہی میں اناکاپلی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے منگنی ہوئی۔ دونوں خاندانوں نے اس ماہ کی 28 تاریخ کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

 کمار سڑک عبور کررہاتھا کہ بائیکس کے تصادم میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فوری طور پر مقامی افرادنے اسے شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال پہنچایاجہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔