آندھراپردیش

اے پی کے ایلورو میں تلگودیشم کے جلسہ کے موقع پر اسٹیج گرپڑا

اے پی کے ایلورو میں بڑے جلسہ عام کے موقع پر ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کا اسٹیج گرپڑا تاہم اس واقعہ میں کسی کی ہلاکت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حیدرآباد: اے پی کے ایلورو میں بڑے جلسہ عام کے موقع پر ریاست کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کا اسٹیج گرپڑا تاہم اس واقعہ میں کسی کی ہلاکت یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر

اس واقعہ کے ساتھ ہی اسٹیج پر بیٹھے تلگودیشم پارٹی کے لیڈران اورکارکن گرپڑے جس کے نتیجہ میں وہ معمولی زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ ایلورو کے بٹولاواری گوڑم میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران پیش آیا۔

سابق وزیر نماکائلہ چناراجپا اس جلسہ سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک طوفانی ہواوں کے سبب اسٹیج زوردارآواز کے ساتھ گرپڑاجس سے وہاں موجود افراد میں افراتفری مچ گئی۔

ا س واقعہ کے وقت اسٹیج پر تقریبا دس افراد موجود تھے۔

اس واقعہ میں زخمی افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔