مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں دو الگ الگ واقعات میں دو افراد کا قتل

مہاراشٹر کے کولہاپور شہر میں دیوالی کے تہوار کے پس منظر میں پیر کی نصب شب دو مختلف مقامات پر دو قتل ہوئے۔

کولہاپور: مہاراشٹر کے کولہاپور شہر میں دیوالی کے تہوار کے پس منظر میں پیر کی نصب شب دو مختلف مقامات پر دو قتل ہوئے۔

متعلقہ خبریں
ندی کے بیچ میں درخت پر پھنسے شخص کو بچا لیا گیا (ویڈیو)
ٹیپو، اورنگ زیب اور بابر نام رکھنے پر بھی امتناع عائد کردیا جائے: اسد اویسی

لکشمی پوری پولیس کے مطابق شہر کے لکشیہ تیرتھ علاقے کا روشی جیش نلاوڑے (24) نام کا ایک بدمعاش موٹر سائیکل پراپنے دوست کے ساتھ کھانا لینے جا رہا تھا، تبھی تین نقاب پوش لوگوں نے اس کا پیچھا کیا اور تیز دھار ہتھیاروں سےاس پر حملہ کر دیا۔

اس واقعہ میں روشی جیش کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔یہ یقین کرنے کے بعد کہ رشی جیش مرچکاہے، تمام حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

وہیں شہر کے منگلوار پیٹھ علاقے میں کچھ لوگوں نے پان کی دکان کے مالک کے ساتھ مار پیٹ کی ۔اس مار پیٹ کی وجہ سے دکان کے مالک کی موت ہوگئی۔

لوکل کرائم برانچ اور پولیس کی ٹیم دونوں واقعات کے بعد موقع پر پہنچی اور دونوں واقعات میں کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جب کہ پولیس نے مزید مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس دونوں واقعات کی تفتیش کر رہی ہے۔