شمالی بھارت

گیان واپی سروے، اے ایس آئی کو اضافی مہلت

وارانسی کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز اے ایس آئی کو یہاں گیان واپی مسجد کامپلکس کا سائنٹفک سروے مکمل کرنے اور اپنی رپورٹ پیش کرنے 17 نومبر تک اضافی مہلت دی۔

وارانسی: وارانسی کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز اے ایس آئی کو یہاں گیان واپی مسجد کامپلکس کا سائنٹفک سروے مکمل کرنے اور اپنی رپورٹ پیش کرنے 17 نومبر تک اضافی مہلت دی۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی درخواست قبول کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جج اے کے وشویش نے یہ حکم جاری کیا۔

مرکزی حکومت کے وکیل امیت سریواستو نے یہ بات بتائی۔ عدالت کو بتایا گیا تھا کہ اے ایس آئی نے اپنا سروے مکمل کرلیا ہے لیکن رپورٹ ترتیب دینے کے لئے مزید کچھ وقت درکار ہوگا جس میں سروے کے کام کے لئے استعمال کئے گئے آلات کی تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی۔

5 اکتوبر کو عدالت نے اے ایس آئی کو مزید 4 ہفتوں کی مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ سروے کے دورانیہ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔