شمال مشرق
ٹرینڈنگ

5 منزلہ عالیشان رہائشی عمارت سکینڈوں میں ملبہ کا ڈھیر بن گئی (ہولناک ویڈیو)

یہ واقعہ ہماچل پردیش کے شملہ میں پیش آیا جہاں دھامی نامی علاقہ میں ایک چھوٹی پہاڑی پر واقع پانچ منزلہ عمارت اچانک دیکھتے ہی دیکھتے گر پڑی جس سے متصل سڑک کو نقصان پہنچا اور ہر ٹریفک میں خلل پڑا۔

شملہ: ہماچل پریش میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہو کر ملبے کا ڈھیر بن گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں
آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں تین منزلہ لاج کی عمارت منہدم
آگ سے بچنے 80 سالہ خاتون کی چوتھی منزل سے چھلانگ
امام و مؤذن کیلئے رہائشی عمارت کا سنگ بنیاد

یہ واقعہ ہماچل پردیش کے شملہ میں پیش آیا جہاں دھامی نامی علاقہ میں ایک چھوٹی پہاڑی پر واقع پانچ منزلہ عمارت اچانک دیکھتے ہی دیکھتے گر پڑی جس سے متصل سڑک کو نقصان پہنچا اور ہر ٹریفک میں خلل پڑا۔

میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی شب 12 بجے نیشنل ہائی وے 205 پر دھامی گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب مراہواگ گاؤں میں پیش آیا جہاں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت دیکھتے ہی دیکھتے منہدم ہوگئی اور چند سینکڈوں میں عالیشان عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت میں لا کالج کے طلبہ کا ایک گروپ کرایہ پر رہائش پذیر تھے تاہم عمارت میں گزشتہ چند روز میں پڑنے والی دراڑوں کے باعث اسے ایک ہفتہ قبل ہی خالی کرا لیا  گیا تھا اور اس کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے گئے تھے، جس کے باعث عمارت کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سب ڈویژنل مجسٹریٹ نشانت نے بتایا کہ مذکورہ عمارت جس چھوٹی پہاڑی پر واقع تھی اس کے اوپر ایک اور گھر تعمیر ہو رہا تھا جس کی کھدائی کے کام کی وجہ سے یہ عمارت گری ہے۔

دوسری جانب عمارت گرنے کی یہ ویڈیو مقامی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس میں ایک پہاڑی پر کھڑی خوبصورت عمارت کو اچانک گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔