مہاراشٹرا
مہاراشٹر کے بارامتی میں ٹرینی پائلٹ نے طیارہ کھیت میں اتارا
بارامتی ہوائی پٹی پر ریڈ برڈ ایوی ایشن کے فلائٹ ٹریننگ آرگنائزیشن میں ٹرینی پائلٹ اس وقت سولو ٹریننگ پرواز پر تھا۔ اس نے ایک بار سرکٹ پورا کرنے کے بعد لینڈنگ کی اور دوبارہ سرکٹ میں گیا تھا۔
ممبئی: مہاراشٹر کے بارامتی میں بدھ کو ایک ٹرینی پائلٹ نے طیارے میں تکنیکی خرابی کے خدشے کے بعد اس کی لینڈنگ کھیت میں کی۔
واقعے میں ٹرینی پائلٹ محفوظ ہے، لیکن طیارے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
بارامتی ہوائی پٹی پر ریڈ برڈ ایوی ایشن کے فلائٹ ٹریننگ آرگنائزیشن میں ٹرینی پائلٹ اس وقت سولو ٹریننگ پرواز پر تھا۔ اس نے ایک بار سرکٹ پورا کرنے کے بعد لینڈنگ کی اور دوبارہ سرکٹ میں گیا تھا۔
بارامتی ہوائی پٹی کے پاس گوجوبووی علاقے میں پائلٹ کو طیارے میں تکنیکی خرابی کا پتہ چلا۔ اس کے بعد اس نے طیارے کو کھیت میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے بتایا کہ وہ واقعے کی جانچ کر رہا ہے۔
ریڈ برڈ ایوی ایشن کا یہ ٹیکنیم 2008 جے سی طیارہ تھا جس کا رجسٹریشن نمبر وی ٹی-آر ایف وائی ہے۔