امریکہ و کینیڈا

وائٹ ہاؤس میں صحافی اور ٹرمپ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر نئے بال روم کی لاگت سے متعلق سوال کرنے والی ایک خاتون صحافی کو سخت جواب دیتے ہوئے ’’احمق‘‘ قرار دے دیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر نئے بال روم کی لاگت سے متعلق سوال کرنے والی ایک خاتون صحافی کو سخت جواب دیتے ہوئے ’’احمق‘‘ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
وائٹ ہاؤس کورسپانڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کرنے والا ملزم کول ایلن عدالت میں پیش
ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کردیا
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ مذاکرات کا دعوی


چین روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں تعمیر کیے جانے والے بال روم کا حجم دگنا کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کی ضرورت تھی۔


اس دوران ایک خاتون صحافی نے سوال کیا کہ بال روم کا بجٹ بھی تو دگنا ہو گیا ہے، جس پر صدر ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’تم اسمارٹ نہیں، احمق ہو۔‘‘


انہوں نے مزید کہا، ’’میں نے بال روم کا سائز ڈبل کیا ہے اور ہم اسے مقررہ بجٹ کے اندر وقت سے پہلے مکمل کر لیں گے۔‘‘


اسی گفتگو کے دوران امریکی صدر نے چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ متوقع ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما ایران جنگ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔


تاہم ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں ایران کے معاملے پر چینی صدر کی مدد کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔