جرائم و حادثات
انسٹاگرام رِیل۔ویڈیو بنانے کے دوران طالب علم ہلاک
ایک لڑکا ویڈیو انسٹاگرام ریلس، ریلوے پٹریوں پر کرتے ہوئے ایک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر آج ہلاک ہوگیا۔
حیدرآباد: ایک لڑکا ویڈیو انسٹاگرام ریلس، ریلوے پٹریوں پر کرتے ہوئے ایک تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر آج ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے لڑکے کی شناخت محمد سرفراز مدرسہ کے طالب علم کی حیثیت سے کی گئی ہے وہ سری رام نگر، رحمت نگر کا ساکن بتایا گیا ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جبکہ محمد سرفراز سوشیل میڈیا پر سرگرم اپنے 2 دوستوں کے ساتھ ریلوے پٹریوں کا انسٹاگرام ریلس لے رہا تھا۔
گورنمنٹ ریلوے پولیس حیدرآباد کے بموجب لڑکا سرفراز کے دوست قریب ہی، تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
لاش کو بغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانہ کو منتقل کردیا گیا۔ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔