دہلی

بی جے پی‘ داخلی جمہوریت اور نظریات کی حامل واحد پارٹی : جے پی نڈا

بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا 9 بیرونی ممالک کے سفارت کاروں سے میٹنگ کے دوران یہ کہا کہ بی جے پی ہندوستان میں واحد پارٹی ہے، جس میں داخلی جمہوریت، نظریات پائے جاتے ہیں۔

نئی دہلی: بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا 9 بیرونی ممالک کے سفارت کاروں سے میٹنگ کے دوران یہ کہا کہ بی جے پی ہندوستان میں واحد پارٹی ہے، جس میں داخلی جمہوریت، نظریات پائے جاتے ہیں۔

نڈا نے کہا کہ بوتھ صدر سے قومی صدر تک انتخابات کے ذریعہ منتخب ہوتے ہیں اور یہ واحد سیاسی تنظیم ہے، جس نے کبھی بھی اپنے نظریات اور اُصولوں سے مفاہمت نہیں کی جب سے اِس کا وجود ہوا ہے۔

بی جے پی کی پہل کو جانیئے (KNOW BJP) کے پانچویں مرحلہ کے حصہ کے طور پر نڈا نے چہارشنبہ کو 9 ممالک کے مشینس کے صدور سے تبادلہ خیال کیا جن میں ساؤتھ افریقہ، پراگوے، نیدرلینڈس، میکسیکو، کولمبیا، ایتھوپیا، کمبوڈیا، مالدیپ اور مالی شامل ہیں۔

اِس موقع پر بی جے پی صدر نے سفارت کاروں نریندر مودی حکومت کی کامیابیوں سے واقف کروایا جو مرکز میں برسراقتدار ہے اور کئی ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ میٹنگ میں سفارت کاروں کو 1951ء سے بی جے پی سفر سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جب اِس کا نام جن سنگھ تھا۔

نڈا نے مشین کے سربراہوں کو تنظیم کے کام اور پارٹی کے نظریات کے بارے میں بھی واقف کروایا اور کہا کہ بی جے پی آج دنیا میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی ہے۔ بی جے پی قومی صدر نے کہا کہ پارٹی دنیا بھر میں تمام سیاسی پارٹیوں سے اپنے تعلقات بہتر بنانا چاہتی ہے اور اِسی وجہ سے اُس نے ’KNOW THE BJP‘ پہل کا آغاز کیا ہے۔

مودی حکومت کے کام کلچر کو بتاتے ہوئے نڈا نے کہا کہ حکومت نہ صرف گزشتہ سال کے دوران ہندوستان کی تبدیلی میں کام کیا ہے بلکہ اُس نے دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

غیر ملکی سفارت کار وں نے اِس موقع پر وزیر اعظم مودی کی قیادت کی ستائش کی اور انہوں نے متعدد تجاویز اور مشوروں کو نڈا کے ساتھ شیئر کیا جن میں نظریات کا تبادلہ اور باہمی رابطہ سیاسی پارٹیوں کے درمیان پر توجہ دی گئی۔