کھیل
جنتر منتر پر احتجاجی پہلوانوں کا لنگر
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کے مطالبہ پر زور دینے جنتر منتر پر دھرنا دے رہے سرکردہ پہلوانوں نے جمعہ کے دن لنگر کا اہتمام کیا۔
نئی دہلی: ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا(ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی کے مطالبہ پر زور دینے جنتر منتر پر دھرنا دے رہے سرکردہ پہلوانوں نے جمعہ کے دن لنگر کا اہتمام کیا۔
اولمپک میڈل یافتہ بجرنگ پونیا‘ ساکشی ملک اور ایشین و کامن ویلتھ گیمس میڈل یافتہ ونیش پھوگاٹ نے نہ صرف ان کی تائید کرنے والے کھلاڑیوں بلکہ عوام کو بھی کھانا کھلایا۔