حیدرآباد

حیدرآباد میں گرمی میں اضافہ کا امکان

شہر حیدرآباد میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران جاریہ ماہ فروری انتہائی گرم رہا۔ مرکز موسمیات حیدرآباد کے مطابق ریاست کے صدر مقام حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے ان کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہاہے اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی میں مزید اضافہ ہوگا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران جاریہ ماہ فروری انتہائی گرم رہا۔ مرکز موسمیات حیدرآباد کے مطابق ریاست کے صدر مقام حیدرآباد میں گزشتہ چند دنوں سے ان کے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہاہے اور امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں گرمی میں مزید اضافہ ہوگا۔

گزشتہ 3 برسوں کے دوران جاریہ ماہ فروری گرم ترین مہینہ رہاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ سال 23 فروری کو شہر میں اعظم ترین درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیاگیا۔

سال2020 اور 2021 میں بھی فروری میں درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران سال 2020 اور 2021 سال میں اعظم ترین درجہ حرات‘بالترتیب 34.7 اور 36 ڈگری سیلسیس درج کیاگیاتھا۔

جاریہ سال 23فروری کو شہر کا اعظم ترین درجہ حرات 35 ڈگری سیلسیس تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ 3 برسوں کے دوران تیسری بار دن کا درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ اتوار26 فروری کو اعظم ترین درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ جائے گا جبکہ 28 فروری کو اعظم ترین درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔