دہلی

دہلی کی عدالتوں میں لا انٹرنس کو شلوار قمیص پہننے کی اجازت

بارکونسل آف دہلی (بی سی ڈی) نے کہا ہے کہ خاتون لا انٹرنس کو اب سیاہ و سفید شلوار قمیص پہننے کی اجازت ہوگی۔

نئی دہلی: بارکونسل آف دہلی (بی سی ڈی) نے کہا ہے کہ خاتون لا انٹرنس کو اب سیاہ و سفید شلوار قمیص پہننے کی اجازت ہوگی۔

صدرنشین بی سی ڈی و سینئر وکیل کے کے مانن نے بار اور بنچ سے کہا کہ اٹھایا گیا مسئلہ اہم ہے اور ترمیم آج ہی کردی جائے گی، تاکہ خاتون انٹرنس کو کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

انھوں نے کہا کہ جو خاتون انٹرنس پینٹ اور شرٹ کو آرام دہ نہیں سمجھتیں وہ ہندوستانی لباس پہن سکتی ہیں۔

16 دسمبر 2022ء کو بی سی ڈی نے کہا تھا کہ لا انٹرنس کے لیے ڈریس کوڈ سفید شرٹ، سیاہ ٹائی، سیاہ پینٹ اور سیاہ کورٹ ہوگا۔ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تمام وکلاء نک بینڈ لگائیں گے، سیاہ ٹائی نہیں، تاکہ ان میں اور لا انٹرنس میں تمیز ہوسکے۔