سائنس فیر مقابلے، طلبہ کو نقد رقمی انعامات اور مومنٹوز دئے جائیں گے
ڈاکٹر قاضی سراج اظہر مشی گن یونیورسٹی۔ امریکہ) کے زیر سرپرستی تلنگانہ سائنس فیر اکیڈیمی کی جانب سے اس سال بھی سائنس فیر مقابلوں کا انعقاد نومبر میں عمل میں لایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: ڈاکٹر قاضی سراج اظہر مشی گن یونیورسٹی۔ امریکہ) کے زیر سرپرستی تلنگانہ سائنس فیر اکیڈیمی کی جانب سے اس سال بھی سائنس فیر مقابلوں کا انعقاد نومبر میں عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس سائنس فیر میں جماعت چہارم سے گریجویشن سطح تک کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔
10 اگست 2023 تک طلبہ ’تحقیقی منصوبہ پلان‘ جمع کراسکتے ہیں۔ مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ کو نقد رقمی انعامات اور مومنٹوز تقسیم کئے جائیں گے۔
تمام حصہ لینے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گے۔
ڈاکٹر عزیز الرحمن (صدر تلنگانہ سائنس فیر اکیڈیمی) نے اسکول کے ذمہ داران اور والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے رہنمائی کریں تاکہ ان میں سائنٹفک رجحان پیدا ہو۔
مزید تفصیلات اور گوگل فارم لنک کے لئے فون نمبرات 9949662182‘ 7893701910‘ 9618536686 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔