سالار جنگ میوزیم میں ”خلیفہ کی غیر معمولی دنیا“ نمائش
شہزادی زیرین مکرم جاہ کی جانب سے سالار جنگ میوزیم میں خلیفہ کی غیر معمولی دنیا'' کے عنوان سے تصویری نمائش منعقد کی گئی۔
حیدرآباد: شہزادی زیرین مکرم جاہ کی جانب سے سالار جنگ میوزیم میں خلیفہ کی غیر معمولی دنیا” کے عنوان سے تصویری نمائش منعقد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ نمائش ان کے مرحوم والد آصف جاہ ہشتم میر برکت علی خان بہادر مکرم جاہ کی یاد میں منعقد کی گئی۔نمائش کا مقصد ان کے خاندان کی تاریخ اور اسلام کی شاہی خلافت کے تعلق کو دنیا کے سامنے لانا ہے.ہے۔ شہزادی زیرین مکرم جاہ نے کہا کہ ان کے پردادا، خلیفہ عبدالمجید دوم سلطنت عثمانی کے آخری خلیفہ اور ان کی دادی شہزادی دُرُہ شہوار سلطان کے والد تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پردادا آصف جاہ ہفتم میر عثمان علی خان نے اس ادارے کو حیدرآباد لانے کی کوشش میں برطانوی حکومت کے دوران مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ہندوستان کے علمائے کرام سے دستخط اور خطوط اکٹھے کیے تھے۔
انہوں نے کہا انکے دادا جنرل اعظم جاہ نواب سر میر مدد علی خان صدیقی بہادر بایفندی کو اپنی دختر شہزادی دوروشہوار سے شادی کی تجویز پیش کی اور نظام حیدرآباد اور خلیفہ اسلام کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس میں دونوں نے۔ اس شادی سے پیدا ہونے والے پہلے بچے کو ان کے وارث کے طور پرتقررکرنے سے اتفاق کیا،تاکہ شاہی خلافت آصف جاہ کہ خاندان کے ذریعہ جاری رہ سکے۔
شہزادی زیرین مکرم جاہ نے مزید کہا کہ ان کے پر دادا خلیفہ عبدالمجید دوم نے ایک دستاویز تیار کی تھی جس میں انہوں نے اپنے والد کوپیدائش سے پہلے ہی، خلافت کے کے لیے اپنا جانشین مقرر کیا تھا، اگرچہ کہ یہ صرف صرف لقب ہی نہ ہو اور ساتویں نظام میر عثمان علی خان کو اس وقت تک اسلام کا عبوری خلیفہ مقرر کیا جب تک کہ ان کے والد عہدہ حاصل کرنے کے لئے تیار نہ ہو جائیں۔
انہوں نے کہا اس دوران دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے، دستاویزات کو محفوظ رکھنے کے لیے نظام کے ملٹریسکریٹری کے حوالے کر دیا گیا اور ان کی طرف سے رہنماء دکن کے خاندان کے حوالے کر دیا گیا جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان سے مانے جاتے ہیں۔
پرنسس زیرین نے کہا سالار جنگ میوزیم میں منعقدہ تصویری نمائش ‘خلیفہ کی غیر معمولی دنیا’ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان کے پردادا عبدالمجید دوم کتنے کھلے ذہن کے تھے انہوں نے ہمیشہ فن، مصوری، اسٹایل، خوبصورتی اور کلاسیکی موسیقی کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی. شہزادی زیریں مکرم جاہ نے اپنی ٹیم، راہنماء دکن کے مدیر سید احمد خان، محمد رفیع الدین، ڈاکٹر سیما ارشد، سالار جنگ میوزیم کی انتظامیہ، میوزیم کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ناگیندر ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔