دہلی

سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو لانے آپریشن کاویری شروع

تقریباً 500 ہندوستانی آپریشن کاویری کے تحت پورٹ سوڈان پہنچ گئے جو بحران زدہ ملک سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: تقریباً 500 ہندوستانی آپریشن کاویری کے تحت پورٹ سوڈان پہنچ گئے جو بحران زدہ ملک سوڈان سے ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کے لئے شروع کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سوڈان میں وبا کی نئی لہر سے 300 افراد جاں بحق
سوڈان سے آنے والے ہندوستانیوں کیلئے ہیلپ ڈیسک

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے پیر کے دن ٹویٹ کرکے بتایا کہ تقریباً 500 ہندوستانی پورٹ سوڈان پہنچ گئے ہیں اور مزید راستہ میں ہیں۔ ہمارے بحری جہاز اور طیارے انہیں لانے کے لئے بھیجے گئے ہیں۔

ہندوستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں 2 ہیوی لفٹ ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے تیار رکھے ہیں۔ سوڈان کی ایک اہم بندرگاہ میں ایک بحری جہاز بھی کھڑا ہے۔

وہاں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے لئے ہنگامی منصوبہ تیار ہے۔ سوڈان میں ایک 48 سالہ ہندوستانی البرٹ آگسٹین (کیرالا) کو کہیں سے گولی آلگی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

سوڈان کی وزارت ِ صحت کے بموجب ملک میں تشدد میں کم ازکم 424 جانیں گئی ہیں اور تقریباً 3730 افراد زخمی ہوئے ہیں۔