ٹی ایس آر ٹی سی کے بس پاس کاونٹرس 15/ اگست کو بند رہیں گے
ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے حصہ کے طور پر ٹی یس آر ٹی سی نے خصوصی مراعات کا پیشکش کیا ہے۔ 75 سال سے زائد عمر کے افراد22اگست تک تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرسکتے ہیں۔

حیدرآباد: جشن آزادی کے پیش نظر پیر15/ اگست کو دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں ٹی ایس آر ٹی سی کے بس پاس کاونٹرس بند رہیں گے۔
16/ اگست منگل کو صبح6:30 بجے سے 8:15 بجے شب تک بس پاس کاونٹرس دوبارہ کام کریں گے۔
ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے حصہ کے طور پر ٹی یس آر ٹی سی نے خصوصی مراعات کا پیشکش کیا ہے۔ 75 سال سے زائد عمر کے افراد22اگست تک تلنگانہ آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں یہ معمر افراد تارناکہ کے آر ٹی سی ہاسپٹل میں مفت طبی مشاورت، طبی ٹسٹ اور میڈیسن مفت حاصل کرسکتے ہیں۔
15/ اگست کے روز پیدا بچے آر ٹی سی سے بس پاس حاصل کرسکتے ہیں اور ان پاسوں کے ذریعہ یہ بچے12 سال کی عمر تک بسوں میں مفت سفر کرسکتے ہیں۔