مذہب

چپل پہن کر وضو کرنا

وضو میں جن اعضاء کے دھونے کا حکم دیاگیا ہے، یعنی چہرہ ، ہاتھ اور پاؤں ، ان کا دھولینا وضوء کے درست ہونے کے لئے کافی ہے؛

سوال:- اگر کوئی شخص چپل پہن کر وضو کرے تو کیا اس کا وضو ہوجائے گا ؟ حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔
(فضل اللہ کریمی، کھمم)

متعلقہ خبریں
مشرکانہ خیالات سے بچنے کی تدبیر
ماہِ رمضان کا تحفہ تقویٰ
چائے ہوجائے!،خواتین زیادہ چائے پیتی ہیں یا مرد؟
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
بچوں پر آئی پیڈ کے اثرات

جواب:- وضو میں جن اعضاء کے دھونے کا حکم دیاگیا ہے، یعنی چہرہ ، ہاتھ اور پاؤں ، ان کا دھولینا وضوء کے درست ہونے کے لئے کافی ہے؛

اس لئے اگر کسی شخص نے ایسی چپل پہن رکھی ہو کہ چپل کے باوجود پاؤں کا اوپری اور نچلا حصہ پوری طرح دھل جائے اور ہر جگہ پانی پہنچ جائے تو ایسی چپل میں بھی وضو درست ہوجائے گا،

آج کل جو ہوائی چپل پہنی جاتی ہے وہ اسی انداز کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین مبارکین بھی ایسی تھیں کہ بہ آسانی پائے مبارک تک پانی پہنچ جاتا تھا؛

چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نعلین پہنے ہوئے وضو میں پاؤں دھویا ہے، (نسائی، حدیث نمبر: ۱۱۷) نیز صحابی رسول حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی نعلین پہنی ہوئی حالت میں پاؤں کا دھونا ثابت ہے۔(حوالۂ سابق)

a3w
a3w