جرائم و حادثاتمہاراشٹرا

کمسن بیٹی کی عصمت ریزی کرنے پر ایک شخص کو بامشقت عمر قید کی سزا

ملزم نے باربار اپنی بیٹی کی 2011 میں عصمت ریزی کرتا رہا جبکہ وہ صرف 4 یا 5 سالہ کی تھی اور اس نے لڑکی کو یہ بھی دھمکی دی تھی‘ اس کو اگر ظاہر کردیا گیا تو وہ اسے اور بھائی کو چھوڑ کر چلا جائے گا۔

تھانے: مہاراشٹرا کے تھانے ضلع کی ایک عدالت نے 48 سالہ شخص کو اپنی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی پر عمرقید کی بامشقت سزا سنائی ہے۔ عدالت نے کہاکہ اس کیس میں اس کے ساتھ کوئی ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے۔

ایسے کیسس ان دنوں بڑھتے جارہے ہیں اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے جس کے لئے سب سے سخت سزا دینی ہوگی۔ عدالت نے 11 اپریل کے اپنے حکم میں یہ بات بتائی۔ ہفتہ کو اس فیصلہ کی نقل دستیاب کی گئی۔

ملزم کو تاحیات بامشقت سزا دی گئی ہے جس کا مطلب ماباقی زندگی بھر سخت سزا کاٹتے رہے گا۔ یہ بات ڈسٹرکٹ اینڈ اڈیشنل سشن جج کلیان پی آر اشٹورکرنے بتائی اور اس کیس کی سماعت جنسی جرائم قانون سے بچوں کو روکنے کے تحت ہوئی ہے اور ملزم پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

سرکاری وکیل کادمبینی کھنڈانگلے نے عدالت کو بتایا کہ وہ شخص آمبی ولی‘ کلیان ٹاون تھانے ضلع کا رہنے والا ہے۔ جب وہ اپنی بیوی سے اس وقت محروم ہوگیا تھا جس کی 2 سالہ بچی تھی جس کے بعد وہ ممبئی بیٹی اور بیٹے کے ساتھ منتقل ہوگیا۔

ملزم نے باربار اپنی بیٹی کی 2011 میں عصمت ریزی کرتا رہا جبکہ وہ صرف 4 یا 5 سالہ کی تھی اور اس نے لڑکی کو یہ بھی دھمکی دی تھی‘ اس کو اگر ظاہر کردیا گیا تو وہ اسے اور بھائی کو چھوڑ کر چلا جائے گا۔

بہر حال لڑکی جب10 سال کی ہوئی تو اس نے پولیس کو اس جرم کے بارے میں اطلاع دی۔ اس کیس اس کے خلاف درج ہوتے ہی ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ استغاثہ نے 8 گواہوں سے جرح کی جس میں متاثرہ لڑکی بھی شامل ہے۔

a3w
a3w