شمالی بھارت

پٹنہ میں کشتی پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد ہلاک

عہدیدار نے بتایا کہ موٹر بوٹ کا ایک ملاح کھانا پکانے کے دوران سلنڈر سے گیس پجرنے سے دھماکہ پیش آیا۔ کشتی دریا میں غرقاب نہ ہونے سے دیگر ملاح کشتی کو مانیرا کے مقام پر ساحل تک لے آئے۔

پٹنہ: پٹنہ کے مانیرا علاقہ میں دریائے گنگا کے وسط میں ایک موٹر بوٹ (کشتی) میں پکوان گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

عہدیدار نے بتایا کہ موٹر بوٹ کا ایک ملاح کھانا پکانے کے دوران سلنڈر سے گیس پجرنے سے دھماکہ پیش آیا۔ کشتی دریا میں غرقاب نہ ہونے سے دیگر ملاح کشتی کو مانیرا کے مقام پر ساحل تک لے آئے۔

زخمیوں کو مانیرا کے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا۔ موٹر بوٹس عام طور پر ریتی کی نکاسی کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ ان کشتیوں کی بڑی تعداد ریتی اسمگلروں کی جانب سے استعمال کی جاتی ہیں۔