آندھراپردیش
سڑک حادثہ میں 8سالہ لڑکا ہلاک
اس حادثہ میں رمنا کا8سالہ بیٹا ہلاک ہوگیا جبکہ رمنا، اس کی بیوی اور چھوٹا لڑکا شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کاکناڈا میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کم عمر لڑکا ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیاجب مندرکے درشن کے بعد واپس ہونے والے رمنا کی بائیک کو آرٹی سی بس نے ٹکر دیدی۔