آندھراپردیش

اے پی کے ضلع چتور میں لاری کا بریک فیل۔ٹکر سے 4افراد ہلاک اور6زخمی

آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افرادہلاک اور دیگر6شدید طورپرزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 4افرادہلاک اور دیگر6شدید طورپرزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

یہ حادثہ ضلع کے بنگاروپالم منڈل کی گھاٹ روڈ علاقہ میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب لاری کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے یہ لاری بے قابوہوگئی اوردولاریوں، بائیکس، ٹریکٹر کو ٹکر دے دی۔

اس حادثہ میں چارافراد ہلاک اور 6دیگر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔مہلوکین کی شناخت بنگاروپالم علاقہ کے رہنے والوں کے طورپر کی گئی ہے۔

اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اورزخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی لاری کو سڑک سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔