کھیل

کم عمر کھلاڑی فوت

پاکستانی کم عمرٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی مشتبہ قلب پر حملہ کے بعد اپنے کمرہ میں پریکٹس سیشن کے دوران فوت ہوگئی۔

اسلام آباد: پاکستانی کم عمرٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی مشتبہ قلب پر حملہ کے بعد اپنے کمرہ میں پریکٹس سیشن کے دوران فوت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
بہار میں دریائے گنگا پر زیرتعمیر پل منہدم۔ واقعہ کی تحقیقات شروع

وہ آئی ٹی ایف جونیر ٹورنمنٹ سے قبل پریکٹس کررہی تھی17 سالہ کھلاڑی اس وقت فوت ہوگئی جسے فوری ہاسپٹل لے جایاگیا۔ اس کے ہمراہ دادی تھی جس نے نوجوان لڑکی کے بیہوش ہونے کے بعد مدد طلب کی۔

یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ زینب ویمنس سرکٹ میں ابھرتی ہوئی کھلاڑی تھی اور بڑے جوش و جذبہ کے ساتھ آئی ٹی ایف جونیر مقابلوں میں کامیابی کیلئے محنت کررہی تھی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ایک سینئر عہدیدارنے یہ بات بتائی۔ پولیس کا ایک عہدیدارکیس سے نمٹ رہاہے جبکہ ڈاکٹرنے اسے ہاسپٹل مردہ لائے جانے کے بارے میں اطلاع دی۔

ڈاکٹرس کوشبہ ہے کہ حرکت قلب پر حملہ کے باعث اس کی موت ہوئی ہے جبکہ لڑکی کے والدین اس کا پوسٹ مارٹم نہیں چاہتے اورانہوں نے کراچی واپس ہونے کیلئے لاش حاصل کرلی۔

اپنے سرکاری بیان میں پی ٹی ایف نے نوجوان کھلاڑی کی موت پر تعزیت کا اظہارکیا اورکہاکہ اس سے ہمیں کافی رنج ہوا۔

اعصام الحق قریشی صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن‘ سنیٹر سلیم سیف اللہ خان اورپی ٹی ایف کونسل کے ممبران اورٹینس برادری نے غمزدہ خاندان کو دلی تعزیت پیش کی۔

a3w
a3w