انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا
شاہ رخ خان کو یکم دسمبر کو جدہ فلم فیسٹیول میں اعزازی ایوارڈ
بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان‘ سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن میں اعزازی ایوارڈ حاصل کریں گے۔

نئی دہلی: بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان‘ سعودی عرب میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن میں اعزازی ایوارڈ حاصل کریں گے۔
ایک بیان میں فیسٹیول کے منتظمین نے کہا کہ اداکارکو فلم انڈسٹری کے لئے ان کی نمایاں خدمات پر یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے۔
بحراحمر کے مشرقی ساحل پر آباد شہر جدہ میں انہیں یکم دسمبر کو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔
کہا جاتا ہے کہ 57 سالہ اداکار اپنی آنے والی فلم ”دُنکی“ کی شوٹنگ سعودی عرب میں کررہے ہیں۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 10 دسمبر کو ختم ہوگا۔ اس میں 41 زبانوں میں 61ممالک کی 131 فیچر فلمیں دکھائی جائیں گی۔
شاہ رخ خان کی اگلی فلم ”پٹھان“ جو فلم ساز سدھارتھ آنند نے بنائی ہے جنوری 2023میں ریلیز ہونے والی ہے۔