انٹرٹینمنٹ

فلم اسٹار کرشنا شریک دواخانہ‘ حالت نازک

معمر تلگوفلم اداکارکرشنا جومیگا اسٹار مہیش بابو کے والد ہیں‘کوپیر کے روزیہاں سوپر اسپیشلیٹی ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا۔

حیدرآباد: معمر تلگوفلم اداکارکرشنا جومیگا اسٹار مہیش بابو کے والد ہیں‘کوپیر کے روزیہاں سوپر اسپیشلیٹی ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا۔

قلب سے مربوط صحت کے مسائل کے بعد کرشنا کو شریک دواخانہ کرایاگیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ کرشنا (جن کی عمر 80 سال بتائی گئی ہے)کو1:15بجے شب قلب پرحملہ کے بعد ہاسپٹل کے ایمرجنسی شعبہ میں لایاگیا۔ ڈاکٹروں نے یہ بات بتائی۔

فوری طورپرسی پی آرٹسٹ کیاگیا اور انہیں آبزرویشن کے لئے آئی سی یومیں داخل کیاگیا۔کرشنا کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں مصنوعی آلہ تنفس پر رکھاگیا۔

افراد خاندان کوبھی کرشنا کی تشویشناک حالت سے واقف کرایاگیا ہے۔ کرشنا جن کا اصل نام گھٹامانینی شیوارام کرشنا ہے‘ تلگوفلمی صنعت کے سوپراسٹار رہ چکے ہیں۔

انہوں نے 1960 سے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کیا اوروہ 350 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں۔