’نمک،مرچ، پٹرول، گیاس اور دوسہ بھی مہنگا‘
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے حالیہ عرصہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے میں مرکزی حکومت کی نااہلی پر تشویش کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے حالیہ عرصہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے میں مرکزی حکومت کی نااہلی پر تشویش کا اظہار کیا۔
ٹوئٹر پلاٹ فارم پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، پٹرول، ڈیزل، گیاس کی قیمتوں کا آسمان چھوجانا، عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنادیا جانے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ نمک مہنگا، مرچی مہنگی، پٹرول مہنگا، ڈیزل مہنگا، گیاس مہنگی، گیاس پر ڈالا گیا دوسہ بھی مہنگا ہر چیز مہنگی ہوگئی جس سے عام عوام کا پارہ (صبر کا پیمانہ) قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔
اب ہم کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ وزیر اعظم ہمارے نہیں رہے بلکہ انہیں مہنگے وزیر اعظم کے طور پر بلانا چاہئے۔ کے ٹی راما راؤ نے ایندھن کی قیمت میں اضافہ کی اصل وجہ اکسائز ڈیوٹی اور سس ہے جس کی وصولی کو برخاست کردینے کا مشورہ دیا۔
کے ٹی راما راو نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کس طرح اضافہ ہوا۔ اس اضافہ سے عام عوام کی زندگیوں پر پڑرہے مضیر اثرات، ان اثرات کے متعلق مختلف انبیاروں میں شائع مضامین کی لیکنگس بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔
یواین آئی کے مطابق تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آرایس جو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی آرہی ہے، نے ایک مرتبہ پھر ایندھن پر اضافی اکسائز ڈیوٹی اور سس پر زعفرانی جماعت زیرقیادت مرکزی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی جس کا کہنا ہے کہ ا س اضافہ سے عام آدمی کی زندگی بُری طرح متاثرہوگی جو پہلے ہی کئی مشکلات کاشکار ہے۔
پارٹی کے کارگذارصدر و وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ ا س اضافی بوجھ سے بالخصوص کم اوراوسط آمدنی والے گروپس کے افراد شدید طورپر متاثر ہوں گے۔
سوشل میڈیا کے اہم پلاٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو نے کہا کہ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے ضروری اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ وزیراعظم مودی کوایندھن پر اضافی اکسائزڈیوٹی اور سس کو منسوخ کریں تاکہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں خود بخود کمی ہو۔