ٹیم انڈیا 191 پرآؤٹ
انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ روٹ کا یہ فیصلہ اس وقت صحیح ثابت ہوا جب ہندوستان نے محض 39 رنوں پر اپنے تین اہم وکٹ گنوادیئے۔
لندن: شردل ٹھاکر اور کپتان ویراٹ کوہلی کی نصف سنچریوں کے باوجود ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج سے شروع ہوئے چوتھے ٹسٹ میاچ کی پہلی اننگز میں محض191 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔
انگلش کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ روٹ کا یہ فیصلہ اس وقت صحیح ثابت ہوا جب ہندوستان نے محض 39 رنوں پر اپنے تین اہم وکٹ گنوادیئے۔
اوپنرس روہت شرما 11‘ کے ایل راہول 17 اور پجارا صرف چار رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس نازک موقع پر کپتان ویراٹ کوہلی نے 8 چوکوں کی مدد سے 50 رن بناکر ٹیم کو کچھ سہارا دیا۔
ہندوستانی ٹیم نے ایک موقع پر صرف 127 رنوں پر اپنے 7 وکٹس گنوادیئے تھے تاہم شردل ٹھاکر نے آخری لمحوں میں جارحانہ بیاٹنگ کرتے ہوئے نہ صرف نصف سنچری اسکور کی بلکہ ٹیم کو 191 تک لیجانے میں بھی اہم رول ادا کیا۔
ٹھاکر نے 36 گیندوں میں 7 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 57 رن اسکور کئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں رویندر جڈیجہ 10‘ اجنکیا رہانے 14‘ پنت 9 اور اومیش یادو 10 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد سراج ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کریس ووکس نے سب سے زیادہ 4‘ اولی رابنسن نے 3 جبکہ جیمس اینڈرسن اور کریگ اورٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹس کھوکر 53 رن بنائے۔
اس طرح وہ ہندوستانی ٹیم سے مزید 138 رن پیچھے ہے۔ جس وقت آج کا کھیل ختم ہوا ڈیویڈ ملن 26 اور کریگ اوورٹن ایک رن بناکر کھیل رہے تھے۔
اوپنر روری برنس 5 اور حسیب حمید بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان جوئے روٹ 21 رن بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے دو جبکہ اومیش یادو نے ایک وکٹ حاصل کی۔