مہاراشٹرا

چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کا دورہ ایودھیا

ایکناتھ شنڈے اتوار کو دورہ ایودھیا میں ہزاروں شیو سینک ان کے ساتھ ہونگے مہاراشٹرا میں گذشتہ سال جون میں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

ایودھیا(یوپی): ایکناتھ شنڈے اتوار کو دورہ ایودھیا میں ہزاروں شیو سینک ان کے ساتھ ہونگے مہاراشٹرا میں گذشتہ سال جون میں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

تقریباً تمام ہوٹلیں، گیسٹ ہاوزس اور مندر کے دھرم شالائیں شیوسینا کے وزرا ایم پیز اور ایم ایل ایز کو جگہ فراہم کرنے بک کرلئے گئے جب وہ ہفتہ کو ایودھیا پہنچے۔ شیو سینک کے بارے میں توقع ہے کہ وہ بھی خصوصی ٹرینوں کے ذریعہ شنڈے کے دورے سے ایک دن قبل ایودھیا پہنچ گئے۔

شیوسینا نے شنڈے کے دورہ ایودھیا کو اجاگر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جب وہ ایودھیا پہنچے سرکاری پروگرام کے مہاراشٹرا حکومت نے جاری کیاہے شنڈے لکھنو ہفتہ کی شام پہنچیں گے اور رات وہیں قیام کریں گے اور اتوار کی صبح وہ ایودھیا پہنچیں گے۔

وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایودھیا جائیں گے اور سرایو ندی کے کنارے ہیلی کاپٹر اترے گا مہاراشٹرا چیف منسٹر کے ترجمان ویراج مولائے نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مہاراشٹرا چیف منسٹر ہفتہ کو لکھنو پہنچ رہے ہیں اور اتوار کو وہ ایودھیا جائیں گے جہاں وہ ہنومان گڑی مندر، رام ٹمپل میں پوچا کریں گے وہ رام جنم بھومی ٹمپل کی جاریہ تعمیر کا بھی جائزہ لیں گے۔

اور شام میں آرتی سرایوندی کے کنارے اتاریں گے وہ ایودھیا کے سادھوں سے ملیں گے اور پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اتوار کو ممبئی واپس ہوں گے۔ شنڈے ٹمپل ٹاون میں تقریباً 9 گھنٹے گذاریں گے انھو ں نے کہا کہ ایودھیا ان کے اور حامیوں کے لئے ایک عقیدہ کا مقام ہے۔

شیوسینا بانی بال ٹھاکرے ایودھیا میں شاندار رام ٹمپل دیکھنا چاہتے تھے چیف منسٹر نے یہ بات شیوسینکوں کے ہمراہ خصوصی ٹرین سے ٹمپل ٹاون روانہ ہوتے وقت جئے شری رام کے نعروں کے درمیان یہ بات کہی۔ خصوصی ٹرین کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جس پر چلو آیودھیا بورڈ لگایا گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ 3 ہزار سے زیادہ عقیدت مند ٹمپل ٹاون کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔