تلنگانہ
تلنگانہ میں سائبر جرائم کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر سائبر کرائم پولیس نئی حکمت عملی
تلنگانہ میں سائبر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرسائبر کرائم پولیس نئی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سائبر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظرسائبر کرائم پولیس نئی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔
مفرور اہم سرغنہ کی شناخت اور ان کے مالی لین دین کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مسروقہ مال کو بٹ کوائنس میں ان سائبرمجرموں کی جانب سے تبدیل کرنے سے پہلے ہی ان کے کھاتوں کو منجمد کردیناچاہئے۔
جوائنٹ کمشنر پولیس (کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی)حیدرآباد کمشنریٹ رنگناتھ نے کہا کہ ہر سائبر معاملہ کی جانچ کے حصہ کے طور پر دوسری ریاستوں میں جانا ایک محنت طلب اور دباؤ والا مسئلہ ہے، اس مقصد کے لیے دہلی میں چار یا پانچ ٹیمیں دستیاب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ خصوصی ٹیمیں شہر سے جانے والی پولیس کو ضروری تعاون فراہم کریں گی۔ سائبر کرائم پولیس کی رائے ہے کہ ان کے ذریعہ مقدمات کو جلد حل کیا جا سکتا ہے۔