تلنگانہ

بی جے پی کو باہر کاراستہ دکھا دیا جائے گا: کے ٹی آر

ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فرقہ پرستی پر مبنی سیاست اور بے تحاشہ کرپشن پر اسے نشانہ تنقید بناتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ زعفرانی جماعت کو آئندہ انتخابات میں باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فرقہ پرستی پر مبنی سیاست اور بے تحاشہ کرپشن پر اسے نشانہ تنقید بناتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ زعفرانی جماعت کو آئندہ انتخابات میں باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
سی اے اے کے مسئلہ پر کانگریس کے غیر واضح موقف: چیف منسٹر کیرالا
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے

کرناٹک انتخابات میں کانگریس کے انتخابی منشور میں یہ تیقن دئیے جانے کے بعد کہ بجرنگ دل پر امتناع عائد کیا جائے گا، بی جے پی نے بطور احتجاج ہنومان چالیسہ کا جاپ کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

بی جے پی کی مرکزی وزیر شوبھا کرند لاجے کے کرناٹک میں ہنومان چالیسہ کے ایک پروگرام میں حصہ لینے پرسخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کے کارگذار صدر نے ٹوئٹ کیا ’’5سال کی ڈبل انجن کی حکومت اور کارکردگی کے نام پر کچھ نہیں۔

ذہنی طور پر دیوالیہ اور شرمناک طور پر بدعنوان بی جے پی کو باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا“۔

واضح رہے کہ بی جے پی کا ریاستی یونٹ بھی شہر میں نامپلی پر واقع اپنے دفتر میں ہنومان چالیسہ کا جاپ کرنے کے پروگرام میں حصہ لے رہا ہے۔

a3w
a3w