حیدرآباد

منی لانڈرنگ کیس کے اصل ملزم سکھیش کا گورنر کو مکتوب، بھائی ،بہن پر سنگین الزامات

اپنے مکتوب میں سکھیش چندر شیکھر نے کہا کہ کے ٹی آر اور کویتا کے حامیوں کی جانب سے ان کے پاس موجود شواہد حوالہ کرنے کیلئے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

حیدرآباد: دوسو کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کے اصل ملزم سکھیش چندر شیکھر رنے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن کے نام مکتوب تحریر کرتے ہوئے سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلادی۔ اس مکتوب میں انہوں نے ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ اور بی آر ایس رکن کونسل کے کویتا (بھائی اور بہن) کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے۔

متعلقہ خبریں
پرگتی بھون اور راج بھون میں اختلافات برقرار
پرچہ سوالات افشاء کیس میں گرفتاریوں کی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد
دہلی وقف بورڈ کیس: امانت اللہ خان کو ضمانت قبل ازگرفتاری دینے سے ہائی کورٹ کا انکار

 اپنے مکتوب میں سکھیش چندر شیکھر نے کہا کہ کے ٹی آر اور کویتا کے حامیوں کی جانب سے ان کے پاس موجود شواہد حوالہ کرنے کیلئے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ کویتا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو حاصل ثبوت حوالہ کرنے کیلئے کہا جارہا ہے۔

ثبوت حوالہ کرنے کی صورت میں ایک سو کروڑ روپے نقد، شمس آباد میں  اراضی اور اسمبلی ٹکٹ دینے کا لالچ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ تقریباً 2000کروڑ روپے کی رقمی لین دین کے شواہد کو یتا کے ساتھ ہوئے واٹس ایپ چاٹ اور ریکارڈنگ ان کے پاس موجود ہے۔

میں نے ان تمام شواہد اور ثبوتوں کو فارم 65 سرٹیفکیٹ کی شکل میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے حوالہ کردیا ہے۔ سکھیش نے مزید کہا کہ انہوں نے کویتا سے 15کروڑ روپے لیتے ہوئے اروند کجریوال کے لوگوں کو حوالہ کیا تھا۔ انہوں نے اس ضمن میں سی بی آئی تحقیقات عمل میں لانے گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن سے اپیل کی۔