انٹرٹینمنٹ

شاہد آفریدی اور سنیل شیٹی ایک ساتھ، بیٹیوں سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔ ویڈیو میں شاہد آفریدی اور شیٹی کو خوشگوار ماحول میں باتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکہ: کرکٹ اور بالی ووڈ کے اسٹارز جب کبھی ایک ساتھ نظر آئے ہیں تو انہوں نے مداحوں کی توجہ ضرور حاصل کی ہے اور جب یہ دونوں اسٹارز پاکستان اور انڈیا سے تعلق رکھتے ہوں تو سمجھ لیجئے کہ مداح بھی کسی نہ کسی طور پر ایسی ملاقات کا حصہ بن جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
انڈیا میں ورلڈکپ جیتنابی سی سی آئی کے منہ پرطمانچہ ہوگا:آفریدی
کوہلی۔ نوین الحق تنازعہ‘ افغان بولر کو آفریدی کی حمایت
آئی سی سی بھی ہندوستان کے سامنے کچھ نہیں کرسکتا: آفریدی
روہت شرما کیلئے آفریدی کا ریکارڈ توڑنا ایک چیالنج

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی اور بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی ایک ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

https://twitter.com/usmafridi10/status/1692255481392501104?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1692255481392501104%7Ctwgr%5E4fa78231b9314955d98542df03a54b35b139da1e%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F788626

شاہد آفریدی کرکٹ کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ ان کی بلے بازی کے جارحانہ انداز نے ان کو دنیا بھر میں شہرت دلائی۔ سنیل شیٹی اس وقت مقبولیت حاصل کرچکے تھے جب شاہد آفریدی نے عالمی کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا۔

وہ بھی کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور سیلیبریٹی کرکٹ لیگ میں ممبئی ہیروز ٹیم کے کپتان ہیں۔ کرکٹ سے ان کا لگاؤ کسی سے چھپا نہیں۔ کرکٹ کے ان دونوں ستاروں کی امریکا کے ایک ریستوران میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں۔ ویڈیو میں شاہد آفریدی اور شیٹی کو خوشگوار ماحول میں باتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سابق کپتان نے اس ملاقات میں اپنی بیٹیوں کو بھی سنیل شیٹی سے متعارف کروایا۔

پاکستان اور بھارت کے سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ دنیا بھر میں دونوں اسٹارز کے چاہنے والوں نے اس ویڈیو پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔