یوروپ

پاکستانی وزیر اعظم کی سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

پیرس : وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان نے ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

متعلقہ خبریں
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
دورہ تلنگانہ سے قبل وزیراعظم، ریاست سے کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ کویتا کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق پیرس میں وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، جس پر شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کی حکومت اورعوام کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ خیال رہے پیرس میں نیوگلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ کا آغاز ہوگیا ہے، سمٹ کاآغاز فرانسیسی صدر کے خطاب سے ہوا ، سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اور یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس بھی سمٹ میں شریک ہیں۔

a3w
a3w