دہلی

راہول گاندھی کی اسپیکر لوک سبھا سے ملاقات

اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پارلیمنٹ ہاؤز میں ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی جس کے دوران راہول گاندھی نے اسپیکر کی جانب سے ایوان میں ایمرجنسی کا حوالہ دئیے جانے کا مسئلہ اٹھایا۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے آج اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی اور کرسیئ صدارت کی جانب سے ایمرجنسی کا حوالہ دئیے جانے پر اپنی ناراضگی ظاہرکی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح طور پر سیاسی حوالہ تھا اور اس سے گریز کیاجاسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

اے آئی سی سی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پارلیمنٹ ہاؤز میں ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ  یہ ایک رسمی ملاقات تھی جس کے دوران راہول گاندھی نے اسپیکر کی جانب سے ایوان میں ایمرجنسی کا حوالہ دئیے جانے کا مسئلہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے راہول گاندھی کو قائد اپوزیشن قراردیا جس کے بعد انہوں نے انڈیا بلاک کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ اسپیکر سے ملاقات کی۔

 اس سوال پر کہ آیا راہول گاندھی نے ایوان میں ایمرجنسی کا حوالہ دئیے جانے کا مسئلہ اٹھایا‘ وینوگوپال نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کی کارکردگی کے بارے میں کئی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا اور یقیناً یہ مسئلہ بھی زیربحث آیا۔

انہوں نے کہا کہ راہول جی نے بحیثیت قائد اپوزیشن اسپیکر کو اس مسئلہ کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اسپیکر یہ حوالہ دینے سے گریز کرسکتے تھے۔ یہ واضح طور پر ایک سیاسی حوالہ تھا۔