تعلیم و روزگار

بیرونی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلبہ میں 46کروڑ تقسیم

آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کے روز ریاست کے غریب واہل 357طلبہ میں جو بیرون ممالک کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں‘46کروڑ روپئے تقسیم کئے۔

امراوتی: آندھراپردیش کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعرات کے روز ریاست کے غریب واہل 357طلبہ میں جو بیرون ممالک کی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہیں‘46کروڑ روپئے تقسیم کئے۔

یہ مالی امداد ’جگن انا ودیشی ودیادیونا‘ کے تحت دی گئی۔ بیرونی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ایس سی‘ ایس ٹی‘ بی سی اور اقلیتی طبقات کے اہل طلبہ کو 1.25کروڑ روپئے اور دیگرطبقات کے طلبہ کو ایک کروڑ کی مالی امداد ملے گی۔

بیرونی جامعات میں زیرتعلیم ان غریب طلبہ کیلئے جگن انا ودیشی ودیادیونا اسکیم بہت بڑا سہارا ہے۔ غریب طلبہ‘ بیرونی ممالک کے معیاری کالجوں میں داخلہ حاصل کرچکے ہیں مگر وہ فیس ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔

یہ اسکیم‘ ان طلبہ کے لئے بہت بڑا سہارا ہے۔ چیف منسٹر جگن نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم ہمارے طلبہ کی مالی مدد نہیں کریں تو پھر یہ طلبہ کس طرح ابھریں گے۔ چیف منسٹر نے جگن اناودیشی ودیادیونا کو ایک انقلابی اسکیم قراردیا۔