انٹرٹینمنٹ

رکل پریت سنگھ نے ’فلم آئی لو یو‘ کے ایک سین کیلئے 14 گھنٹے پانی میں گزارے

رکل پریت سنگھ نے بتایا کہ فلم ’آئی لو یو‘میں کہانی کے جذبات کو گہرائی سے سمجھنے کے لیے مجھے ایک خاص قسم کی سوچ کی ضرورت تھی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رکل پریت سنگھ اپنی آنے والی فلم ’آئی لو یو‘کے ایک سین کے لیے 14 گھنٹے تک پانی میں رہیں۔ رکل پریت سنگھ نے بتایا کہ فلم ’آئی لو یو‘میں کہانی کے جذبات کو گہرائی سے سمجھنے کے لیے مجھے ایک خاص قسم کی سوچ کی ضرورت تھی۔

متعلقہ خبریں
جھانوی کپور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں
دیپیکا پاڈوکون سنگھم 3 میں اجے دیوگن کی بہن کا کردار ادا کریں گی!
پرینکا چوپڑا 41 سال کی ہوئیں
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا
کرشمہ کپور 49 سال کی ہوگئیں

اور اس میں صحیح معنے میں جڑنے کے لئے میں نے ایک ماہ کی سخت تیاری بھی کی۔ انڈو واٹر سیکونس کے لئے جہان اڈین والا انسٹرکٹر تھے۔

رکل پریت سنگھ نے کہا کہ انڈر واٹر سیکونس کو شوٹ کرنے کا سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ میں دوپہر 2 بجے سے صبح 4 بجے تک پانی میں تھی اور میں پورے دن گیلی تھی اور پانی بہت ٹھنڈا تھا۔

وہ ہر شاٹ کے بعد مجھ پر گرم پانی ڈال رہے تھے، جس سے میرا جسم زیادہ ٹھنڈا نہ ہو جائے۔ بے شک، پانی میں کلورین کی وجہ سے آنکھوں میں جلن ہو رہی تھی اور یہ ایک چیلنج بھی ہے لیکن میں نے اس چیلنج سے واقعی لطف اٹھایا کیونکہ اس سے مجھے خود کو آگے بڑھانے میں بہت مددملی۔

جیو اسٹوڈیوز کی طرف سے پیش کی گئی، ایتھینا اور دی ورملین ورلڈ پروڈکشن کی فلم’آئی لو یو‘،کو نکھل مہاجن نے لکھا اور ہدایت کاری کی ہے۔ اس فلم کو جیوتی دیش پانڈے، سنیر کھیترپال اور گورو بوس نے پروڈیوس کیا ہے۔ رکل پریت سنگھ اور پاویل گلاٹی، اکشے اوبرائے اور کرن کمار کی یہ فلم 16 جون کو جیو سنیما پر ریلیز ہوگی۔